آئینہ خانہ

قسم کلام: اسم ظرف مکاں ( واحد )

معنی

١ - وہ مکان جس میں ہر طرف آئینے لگے ہوں۔  آئینہ خانے میں اے زلف بنانے والے دیکھے جاتے نہیں اب خواب پریشاں ہم سے      ( عزیز، انجم کدہ، ١٩٣٥ء، ١١٩ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم 'آئینہ' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم 'خانہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔